بلوچستان

مسافر وین اور کار میں تصادم ، 6افراد جاں بحق

خضدار کے علاقے وڈھ کے قریب مسافر وین اور کار میں تصادم ہوا تھا، جس کے نتیجے میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دونوں گاڑیاں بے قابو ہوکر ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں، جس کے نتیجے میں وین میں آگ لگ گئی اور چھ افراد بری طرح جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔

جاں بحق افراد کا تعلق کراچی سے ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی میتیں کراچی ایدھی سرد خانے سہراب گوٹھ پہنچادی گئیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close