بلوچستان

پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کردی

 براہمداغ بگٹی نے پھر پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کردی،امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں بھارتی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے سرجیکل سٹرائیکس کے دعوؤں کی تائید بھی کردی، اسلام آباد کو دہشتگردوں کو ہدف بنانے پر واشنگٹن اور دہلی کا شکر گزار ہونے کا مشورہ بھی دے دیا۔وائس آف امریکہ سے گفتگو میں براہمداغ بگٹی نے کہا کہ ا کہ ان کا ”مسلح مزاحمت“ سے کوئی تعلق نہیں؛ ”نہ ہی“ بلوچستان لبریشن آرمی کی حمایت کرتے ہیں بلکہ بلوچ عوام کی آزادی کے لیے سیاسی کوششیں کر رہے ہیں اور پاکستان کی ریاست یا حکومت کے ساتھ بات کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ۔ بھارت کے پاکستان کے اندر سرجیکل سٹرائیکس کے دعوے کی حمایت کرتے ہوئے براہمداغ بگٹی نے ہرزہ سرائی کی کہ اگر پاکستان خود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اہل نہیں، تو ملک سے دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے اسے امریکہ اور بھارت کے سرجیکل حملوں پر اعتراض کے بجائے ان ملکوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close