بلوچستان

پنجاب میں پشتونوں کیساتھ امتیازی سلوک کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے، محمود خان اچکزئی

کوئٹہ: پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب میں پشتونوں کیساتھ ہونیوالے امتیازی سلوک کا سلسلہ نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے، افغانستان پر سوویت حملے کے بعد جنگ زدہ بن گیا اور اب پوری دنیا کی ذمہ داری بنتی ہے کہ افغانستان کو ترقی یافتہ بنانے میں اپنا کردار ادا کرے اور وہاں سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد اور تعاون کریں، پاکستان افغانستان میں مداخلت روکے تو 80 فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پنجاب میں پشتونوں کیساتھ جو ناروا سلوک روا رکھا گیا یہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے ، حکمرانوں کو چاہئے پشتونوں کو شناختی کارڈ کے نام پر بند کرنے کا سلسلہ فوری طورپر روک دے،  پشتونوں پر تشدد نہ روکا گیا تو ہم پارلیمنٹ سے استعفیٰ دے دیں گے ، افغانستان میں طالبان کی حکومت کی برطرفی کے بعد فاٹادہشت گردوں کے مرکز بن گیا،  فاٹا کو دہشت گردی کا مرکز کس نے بنایا ؟ یہ سب کو معلوم ہے ، دنیا جہاں کے دہشت گردوں کو اکٹھا کرکے فاٹا کو تباہی وبربادی سے دوچار کیا،  ایک منصوبے کے تحت فاٹا کے گھروں کو صفحہ ہستی سے مٹایا گیا۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ پاکستان میں ماضی میں قبائلی علاقوں کے مستقبل کے بارے میں بحث گرم کیا گیا ہے اور امن و امان کے دیگر علاقوں کے امکانات کے بارے میں تجاویز کی جا چکی ہے ، افغانستان میں ہمسایہ ممالک کی مداخلت سے وہاں کے 80 فیصد مسائل حل ہو سکتے ہیں،  تمام ہمسایہ  ممالک افغانستان میں ملک کی قومی خودمختاری کی خلاف ورزی کررہے ہیں ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close