بلوچستان

بلوچستان میں 52فیصد لوگ غربت کی لکیرسے نیچے جبکہ 38فیصد عوام کوغذائی قلت کاسامناہے:ماروی میمن

کوئٹہ(مانیٹرنگ ڈیسک )بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نے کہاہے کہ بلوچستان میں غربت سروے کادوبارہ آغازکردیاگیاہے جس کے بعد رہ جانے والی خواتین کوبھی اس پروگرام سے استفادہ حاصل کرنے کاموقع ملے گا،بلوچستان کے تاجر خواتین کوتجارت میں شراکت دار بنانے سمیت زکوة اورخیرات کےلئے بی آئی ایس پی کی لسٹوں کومدنظررکھیں۔

’’سرکاری ٹی وی ‘‘کے مطابق چیمبرآف کامرس کوئٹہ بلوچستان کے دورے کے موقع پربزنس کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے ماروی میمن کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پسماندگی کوختم کرنے کےلئے یہاں پرمعاشی ترقی پرتوجہ دی جائے اس وقت بھی صوبے کے 52فیصد لوگ غربت کی لکیرسے نیچے زندگی بسرکررہے ہیں جبکہ 38فیصد عوام کوغذائی قلت کاسامناہے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 5.2ملین مستحق خواتین ہے جن میں سے لاکھ سے زائد کاتعلق بلوچستان سے ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی جوخواتین پروگرام میں رہ گئی ہیں دوبارہ سروے مکمل ہونے کے بعد انہیں بھی پروگرام میں شامل کرلیاجائے گاانہوں نے کہاکہ چیمبرکے اراکین خواتین کواپنے کاروبارمیں حصہ دار بنائیں ،زکواة اورصدقات دیتے وقت پروگرام کی جانب سے کی جانےوالی سروے لسٹوں کومدنظررکھیں۔ ماروی میمن کاکہناتھاکہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے جہاں مخیرحضرات کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ میرے چیمبرآنے کامقصد بلوچستان کی بزنس کمیونٹی کودرپیش مشکلات سے متعلق آگاہی حاصل کرناتھایہاں کے تاجر درپیش مشکلات بارے تجاویز اورسفارشات دیں تاکہ اس سے وزیراعظم اوروفاق کے نمائندوں تک پہنچایاجاسکے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close