بلوچستان

بلوچستان کا 325 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش

کوئٹہ: مالی سال 18-2017 کیلیے بلوچستان کا 325 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کردیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق مشیر خزانہ سردار اسلم بزنجو نے بلوچستان اسمبلی میں مالی سال 18-2017 کے لیے 325 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کیا جس میں ترقیاتی اخراجات کے لیے 86 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے۔

بجٹ پیش کرتے ہوئے مشیرخزانہ سرداراسلم  بزنجو نے کہا کہ تعلیم کیلئے 50 ارب روپے سے زائد رقم مختص کی گئی ہے جب کہ شعبہ صحت کی ترقی کیلئے 21 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں امن وامان کی بہتری کو انتہائی اہمیت دی گئی ہے اور اس مقصد کیلئے 31 ارب روپے سے زائد رکھے گئے ہیں جب کہ زرعی شعبے پر 8 ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ میں توانائی کے شعبے کو بھی انتہائی اہمیت دی گئی ہے اور پانی کی فراہمی کی اسکیموں کی شمسی توانائی کے نظام پر منتقلی کیلئے بجٹ میں 2 ارب روپے سے زائد مختص کیے گئے ہیں  جب کہ صوبے کے بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں کیلئے تقریباً 8000 نئی اسامیاں تخلیق کی جائیں گی اور بلوچستان میں تعلیم تک رسائی کا خصوصی پروگرام شروع کیاجائے گا جس کیلئے 20 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں، مواصلات کے شعبے کی 300 سے زائد اسکیموں کیلئے بجٹ میں 7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close