گلگت بلتستان

حادثہ،3وکلا جاں بحق ڈرائیور سمیت 14زخمی

ملکوال بار کے 16 وکلا سیر کے لئے تین روز قبل شمالی علاقہ جات گئے تھے ، گزشتہ روز چلاس کے علاقہ تھک دیوری کے قریب انکی وین بریک فیل ہوجانے کی وجہ سے سامنے سے آنیوالے ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس سے تین وکلا فیض احمد،ارشد مجاہد اور وقاص احمد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ 14 زخمی ہیں۔

زخمیوں میں قیصر نوید،دلاور علی،ظفر اقبال،راجہ نسیم،رضوان احمد،ندیم چامی،راجہ اسماعیل،محمد اشرف،محمد حسنین،قمر شہزاد،وقاص نذر،اکرام اللہ،ندیم احمد شامل ہیں ،گاڑی کا ڈرائیور اکرم بھی شدید زخمی ہے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ملکوال بار اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی جاں بحق ہونے والے وکلا کے گھروں میں کہرام مچ گیا۔شمالی علاقہ جات سے میتیں واپس پہنچنے پر آج فیض احمد کی نماز جنازہ اجووال ،ارشد مجاہد کی منڈی بہاﺅالدین اور وقاص احمد کی گوجرہ میں ادا کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close