گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں شہابِ ثاقب گرنے سے گھر لرز اٹھے

غذر: گلگت بلتستان کی تحصیل غذر میں گزشتہ رات شہابِ ثاقب گرنے سے پورا علاقہ لرز اٹھا جس سے لوگ خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔ ڈپٹی کمشنر غذر میر وقار احمد کے مطابق  یہ شہابِ ثاقب پہاڑ پر گرا تھا جہاں کوئی آبادی نہیں لیکن اس سے پیدا ہونے والے شدید دھماکے سے ارد گرد کا پورا علاقہ لرز گیا جس کے نتیجے میں لوگ خوفزدہ ہوگئے اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس واقعے میں اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہو پایا ہے کہ غذر میں گرنے والا شہابِ ثاقب کتنا بڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close