گلگت بلتستان

ہنزہ کی رہائشی آمنہ ضمیر گلگت بلتستان کی پہلی خاتون جج بن گئیں

گلگت: وادی ہنزہ کی رہائشی آمنہ ضمیر گلگت بلتستان کی پہلی خاتون سول جج بن گئیں۔ اے آر وائے نیوز کے مطابق وادی ہنزہ سے تعلق رکھنے والی ا?منہ ضمیر گلگت بلتستان کی پہلی خاتون سول جج بن گئی ہیں ۔ انہوں نے اسلامک انٹرنیشنل یونیورسٹی سے وکالت کی ڈگری مکمل کرنے بعد دس سال پریکٹس کی اور یونیورسٹی آف لیسٹر برطانیہ سے سکالر شپ پر ایل ایل ایم کی ڈگری بھی حاصل کی۔

آمنہ ضمیر نے گزشتہ سال فیڈرل پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کیااور بطور سول جج گلگت بلتستان تعینات ہوئیں، ان کی شاندار کارکردگی پر برطانوی ہائی کمیشن کی جانب سے انہیں المنائی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close