گلگت بلتستان

سیاچن میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے 3 جوانوں کی نماز جنازہ ادا

اسکردو: گیاری سیکٹر میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کی نمازِ جنازہ ادا کردی گئی۔ پاکستان ویوز کے مطابق دنیا کے بلند ترین محاذ جنگ سیاچن میں گزشتہ برس 30 دسمبر کو برفانی تودہ گرنے سے پاک فوج کے 5 جوان دب گئے تھے جن کی تلاش کے لئے ریسکیو آپریشن بھی کیا گیا تاہم کوششوں کے باوجود پاک فوج کے پانچوں جوان جانبر نہ ہوسکے۔

سیاچن گیاری میں برفانی تودے تلے دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 3 جوانوں کا نمازِ جنازہ ادا کردی گئی ہے، شہدا کی نمازِ جنازہ گلگت ہیلی پیڈ میں ادا کی گئی جس میں فورس کمانڈر شمالی علاقہ جات میجر جنرل ثاقب محمود ملک سمیت اعلیٰ عسکری و سول حکام نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ برفانی تودے میں دب کر شہید ہونے والے پاک فوج کے 5 میں سے 3 جوانوں کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ اور ضلع غذر سے تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close