اسلام آباد

کے پی بلدیاتی انتخابات: دوسرے مرحلے سے متعلق حکم نامہ جاری

اسلام آباد : الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے میں انتخابات الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق حکم نامہ جاری کردیا ہے۔

چیف الیکشن کمشنر اور ممبر بلوچستان کے دستخط سے فیصلہ جاری کردیا گیا ہے، جس میں خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابی عمل ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ انتخابات الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

درخواست گزار نے خیبر پختونخوا کے بعض علاقوں میں برفباری کی اور موسم خرابی کی وجوہات بتائیں۔ تصاویر بھی پیش کیں اور کہا کہ کمیشن اس کی تحقیق بھی کر سکتا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کام نہیں کہ وہ انتخابی عمل ملتوی کرنے کا فیصلہ کریں۔

درخواست پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ میں دائر کی گئی۔ پشاور ہائیکورٹ ایبٹ آباد بینچ نے درخواست گزاروں کے حق میں فیصلہ دیا۔

سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کو ڈائریکشن دی کہ یہ معاملہ خود دیکھیں اور الیکشن کروائیں۔ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں دو رکنی کمیشن نے سماعت کی۔ فیصلہ گزشتہ دن فریقین کے دلائل سننے کے بعد محفوظ کیا گیا تھا۔

الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق کے پی بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 31 مارچ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close