اسلام آباد

رینجرز اختیارات میں توسیع کا معاملہ ، چودھری نثار کا قائم علی شاہ کو خط

اسلام آباد: سندھ میں رینجرزاختیارات میں توسیع کا معاملہ پھر لٹک گیا  سائیں سرکار کی مسلسل خاموشی پر وزیر داخلہ چوہدری نثار نے وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کوشکوے بھرا خط لکھ کرتوسیع کی یاددہانی کرادی ۔

تفصیلا ت کےمطابق کراچی آپریشن کے کپتان قائم علی شاہ نے تو رینجرز اختیارات میں توسیع پرچپ سادھ رکھی ہے اب وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے سائیں سرکار کو خط لکھ ڈالا کہ رینجرز اختیارات میں توسیع کی جائے۔وزیرداخلہ نے خط میں شکوہ کیا ہے کہ سندھ میں رینجرزکے قیام اور اختیارات کی توسیع کے حوالے سے سندھ حکومت نے ہر بار تاخیر سے کام لیا۔ بار بارکی تاخیر سے فورسزکے جذبے اور کارکردگی پر منفی اثرات پڑے تو آپریشن بھی متاثر ہوا وزرات داخلہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رینجرز اختیارات کا معاملہ صوبائی حکومت کی باہمی مشاورت سے شروع کیا گیا تھا جسے جاری رہنا چاہئے۔ رکاوٹوں کو مل کر دور کرنا ہوگا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعلی سندھ اختیارات استعمال کرتے ہوئے جلد معاملے کو حل کریں 3مئی کو رینجرز اختیارات ختم ہونے پر 6روز بعد 77روز کی توسیع کی گئی تھی دوسری جانب ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلا ل اکبر نے وزیرداخلہ چوہدری نثار سے رابطہ کرکے رینجرزاختیارات میں توسیع کے نوٹیفکیشن میں تاخیر پر تبادلہ خیال کیا اور مشاورت کی۔ وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ امن کےلئے رینجرز کی کاوشوں کوضائع نہیں ہونے دینگے۔ وزیرداخلہ نے یقین دلایا کہ توسیع کے معاملے پر وفاقی حکومت اپنا آئینی و قانونی کردار ادا کرتی رہےگی۔ڈی جی رینجرز نے رینجرز کی اب تک ہونیوالی کارروائیوں سے بھی وزیرداخلہ کو آگاہ کیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close