اسلام آباد

ملک کے کرپٹ ترین لوگ موجودہ حکومت کی کابینہ میں بیٹھے ہیں

اسلام آباد: وزیر اعظم نے اعتراف کیا ان کے وزرا نالائق ہیں

شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سوا سال نیب کی جیل کاٹ چکے ہیں، ن لیگ کے 6 سینئر لیڈرز کے خلاف کیس ہیں پر کوئی ثبوت نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما کا کہنا تھا کہ ملک کے کرپٹ ترین لوگ موجودہ حکومت کی کابینہ میں بیٹھے ہیں، ہمارے 5سال کے دور میں بجلی 8 روپے فی یونٹ سے نہیں بڑھی، حکومت نے گزشتہ 2ماہ کے دوران بجلی کی قیمت بھی بڑھادی۔

شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 12 فیصد اضافہ کردیا گیا، ادویات کی قیمت کا بڑھنا بھی عالمی مارکیٹ کا قصور ہے؟، 3 سال سے کہا جارہا ہے کہ مہنگائی کی ذمے دار ماضی کی حکومت ہے، ساڑھے 3سال سے کرپشن کی باتیں ہورہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے اعتراف کیا ان کے وزرا نالائق ہیں، عدالتوں میں کیمرے لگا کر کرپشن کے خلاف کارروائی عوام کو دکھائی جائے، شہباز شریف سوا سال نیب کی جیل کاٹ چکے ہیں، ن لیگ کے 6سینئر لیڈرز کے خلاف کیس ہیں پر کوئی ثبوت نہیں ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close