اسلام آباد

ایوان صدر اور وزیراعظم ہاﺅس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے

اسلام آباد : ملک میں کوئی حکومت نہیں،  آئین شکن ٹولہ بائیس کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سماجی میڈیا پر جاری ٹوئٹ میں کہا کہ عمران صاحب نے تین اپریل کو پاکستان کے آئین اور عوام کے ساتھ کھلواڑ اور تاریخی فراڈ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کوئی حکومت نہیں، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاﺅس پر آئین شکن ٹولے کا قبضہ ہے۔ آئین شکن ٹولہ بائیس کروڑ عوام اور آئین کے ساتھ خطرناک کھیل کھیل رہا ہے۔ ملک میں پی سی او اور قبضے والی حالت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آئین معطل اور ملک سنگین آئینی، سیاسی اور معاشی بحران سے دوچار ہے۔ عمران خان کے احکامات کی کوئی آئینی و قانونی حیثیت نہیں ہے۔ عمران خان کا جو بھی حکم مانے گا، اس جرم میں حصہ دار ہو گا اور آرٹیکل 6 کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان اقتدار سے چمٹے رہنے کی خاطر غیر آئینی و غیر قانونی طور پر بائیس کروڑ عوام کو یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ عمران خان نے ساڑھے تین سال معیشت پارلیمنٹ، الیکشن کمیشن، میڈیا سمیت دیگر اداروں کو یرغمال بنایا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی، غربت اور بھوک سے پسی عوام کو اپنے غیر آئینی اقتدار کے ذریعے یرغمال بنائے ہوئے ہے۔ بیرونی ملک سازش کے جھوٹ کے ذریعے اپنی نالائقی، کرپشن اور تاریخی ناکامیاں چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close