اسلام آباد

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا

اسلام آباد: وزیراعظم کی ہدایت پر یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کردیا گیا۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر آٹا سستا کرنے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 20 کلو آٹے کا تھیلا 180 روپے سستا کردیا گیا ہے، 20 کلو آٹے کا تھیلا 980 روپے سے کم کرکے 800روپے کردیا گیا۔

اس کے علاوہ 10 کلو والے آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 90 روپے کی کمی کی گئی ہے جبکہ 10 کلو والا آٹے کا تھیلا 490 روپے سے کم کرکے 400 روپے کردیا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close