اسلام آباد

اگلا ہفتہ نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا، عمران خان کا دعویٰ

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں امید ہے اگلا ہفتہ نواز شریف کا آخری ہفتہ ہوگا، کرپشن کی سیاہ رات انجام کی جانب بڑھ رہی ہے۔ امریکی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگلے ہفتے نواز شریف کے لئے اسلام آباد میں ایک بڑی الوداعی تقریب منعقد ہوگی، عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سال جب پاناما لیکس میں نواز شریف کے بچوں کے نام آئے تو انہوں نے رسیدیں دکھانے کا تقاضا کیا تھا، شریف خاندان نے عدالت میں جھوٹ بولا اور فراڈ کیا، اب ان کے خلاف کرمنل کاروائی ہوگی۔ عمران خان نے اپنے موقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 62/63کے تحت نواز شریف مکمل طور پر نااہل ہو چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close