More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredاسلام آباد

چار سال تک عمران خان کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

اسلام آباد : ایک فاشسٹ میڈیا کی آزادی کا ٹھیکیدار نہیں ہو سکتا ہے

مریم ارونگزیب نے عمران خان کے بارے میں اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان صاحب نے چار سال میڈیا کا قتل کیا اور اب میڈیا کی آزادی کی بات کرتے ہیں ان کو کو شرم آنی چاہیے۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ چار سال تک عمران خان وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ کر میڈیا کا قتل کرتے رہے،انٹرنیشنل میڈیا واچ نے عمران خان کو فاشسٹ قرار دیا ہے۔

مریم ارونگزیب نے مزید کہا کہ صحافیوں کی پسلیاں توڑنے والا ،صحافیوں کو اغوا کرنے والا،میڈیا کی آزادی کو کچلنے والا، پارلیمان میں تالے لگوانا والا ،میڈیا کو نیب کے ذریعے کنٹرول کرنے والا عمران خان ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ دس ہزار سے زائد میڈیا ورکرز کو بیروزگار کرنے والا عمران خان ہے،میڈیا کا معاشی قتل کرنے والا عمران خان ہے،میڈیا میں تفریق پیدا کرنے والا عمران خان ہے،میڈیا کو پریشرائز کرنے والا عمران خان ہے۔

رہنما مسلم لیگ ن نے مزید کہا ہے کہ دکھ اور غم میڈیا کا نہیں بلکہ اس نجی چینل کا ہے،چیف آف ا سٹاف تمھارا بیان دے اور تم اس چینل کی تابعداری کرو۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close