اسلام آباد

وزارت عظمیٰ کیلئے شہباز شریف پر اتفاق ہے، سعد رفیق

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزارت عظمی کے لیے مسلم لیگ (ن) میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے نام پر اتفاق ہے۔ رہنما مسلم لیگ (ن) خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں وزارت عظمیٰ کےلئے شہباز شریف کے نام پر اتفاق رائے ہے وہ مسلم لیگ ن کے صدر بھی رہ چکےہیں اور بطور وزیراعلیٰ پنجاب ان کی کارکردگی بےمثال ہے.

سعد رفیق نے کہا کہ صادق اورامین کی کہانی اب چلے گی، یہ سلسلہ سیاستدانوں تک نہیں رکنا چاہئے، بلکہ ہر اس جگہ جانا چاہئے جہاں فیصلے کئے جاتے ہیں۔ سابق وزیر ریلوے نے کہا کہ جمہوریت مخالف قوتوں نے سمجھا کہ وزیراعظم نواز شریف خطرناک ہیں، لیکن اب منصب سے ہٹنے کے بعد سیاسی طور پر وہ اور زیادہ موثر و خطرناک ہوں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close