اسلام آباد

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے

اسلام آباد:  الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 24 دسمبر کو ہوں گے، 15 سے 18 نومبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، 21 سے 23 نومبر تک امیدوار اعتراضات پر اپیلیں کر سکیں گے۔

الیکشن کمیشن 29 نومبر کو امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کرے گا، 30 نومبر کو امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ یکم دسمبر کو امیدواروں کو نشان الاٹ کیے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close