اسلام آباد

16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا واضع مقدمہ فرد جرم کے بغیر بند کر دیا گیا

اسلام آباد : عمران خان کو سیاست سے مائنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے

پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پر مقدمہ فرد جرم کے بغیر بند کر دیا گیا، عمران خان کو مائنس کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء فواد چوہدری نے سماجی میڈیا پر کہا ہے کہ 1100 ارب کے کرپشن کیسز قانون میں ترمیم کے ذریعے نیب کیلے دائرہ کار سے باہر کر دئیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا واضع مقدمہ فرد جرم کے بغیر بند کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص پاکستان میں کرپشن کے خلاف کھڑا ہوا، اسے سیاست سے مائنس کرنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close