اسلام آباد

سپریم کورٹ نے جسٹس آصف کھوسہ کی عمران خان سے ملاقات کی تردید کردی

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس آصف کھوسہ اور عمران خان کے درمیان ملاقات کی تمام خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جسٹس کھوسہ کی تحریک انصاف کے چیر مین سے کبھی ملاقات یا بات نہیں ہوئی۔ پاناما کیس میں جسٹس آصف کھوسہ کے عمران خان سے رابطے کے معاملہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں جسٹس کھوسہ اور چیرمین تحریک انصاف کے درمیان ملاقات کی تمام خبروں کی تردید کی گئی ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انٹرویو میں سپریم کورٹ کی یکم نومبر کی عدالتی کارروائی کی طرف اشارہ کیا گیا جس میں جسٹس کھوسہ نے کھلی عدالت میں آبزرویشن دی تھی، آبزرویشن میں کہا گیا تھا کہ معاملہ اعلیٰ ترین عدالت میں آ چکا لہذا فریقین اسلام آباد لاک ڈاؤن کے فیصلے پر نظر ثانی کریں۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ عدالتی ریمارکس لاک ڈاؤن کے حوالے سے تھیں جب کہ عدالتی ریمارکس تمام میڈیا میں شائع اور نشر ہوئے، صحافی اور سیاستدان سمیت کارروائی دیکھنے آنے والے لوگ گواہ ہیں جب کہ جسٹس کھوسہ کی عمران خان سے کبھی ملاقات یا بات نہیں ہوئی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close