اسلام آباد

یورپی پارلیمانی وفد کی حنا ربانی سے ملاقات

 یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی سب کمیٹی کے ممبران کے بعد یہ دوسرا پارلیمانی وفد ہے جو پاکستان پہنچا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کے 4 ارکان پر مشتمل ایک اور گروپ آج کل پاکستان کے دورے پر ہے۔ اس گروپ میں مائیک ویلس ایم ای پی، کلارڈیلے ایم ای پی، ہاروے جوین ایم ای پی اور ورجینی بورون ایم ای پی شامل ہیں۔

ان تمام ممبران کا تعلق پارلیمنٹ کی مختلف اہم کمیٹیوں سے ہے اور حالیہ سیلاب کے بعد یورپی پارلیمنٹ میں پاکستان کی امداد کیلئے ہونے والی بحث میں ان تمام ممبران نے انسانی ہمدردی کے تحت پاکستان کے حق میں آواز بلند کی۔

حالیہ مہینوں میں یورپی پارلیمنٹ میں انسانی حقوق کی سب کمیٹی کے ممبران کے بعد یہ دوسرا پارلیمانی وفد ہے جو پاکستان پہنچا ہے۔ اس دورے کے دوران وفد کے ارکان نے پاکستان میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کی۔

دفتر خارجہ کے مطابق اس ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان کے یورپ کے ساتھ بڑھتے ہوئے کثیر جہتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور سیلاب کی صورتحال، جی ایس پی پلس کے ساتھ ساتھ اہم علاقائی اور عالمی مسائل سمیت وسیع موضوعات پر تبادلہ خیال کیا

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close