اسلام آباد

الیکشن کمیشن نے پیمرا سے عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کا اسکرپٹ مانگ لیا

 اسلام آباد: پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا

ذرائع کے مطابق الیکشن کیشن نے عمران خان کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے پیمرا سے گزشتہ روز کی تقریر کا اسکرپٹ مانگ لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پیمرا کو آج ہی عمران خان کی تقریر کا اسکرپٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ الیکشن کمیشن آرٹیکل 204 کے تحت عمران خان کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز چیف الیکشن کمشنر کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا جبکہ الیکشن کمیشن پہلے ہی عمران خان کے خلاف توہین چیف الیکشن کمشنر کی کارروائی کر رہا ہے۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close