اسلام آباد

عابد شیر علی نے اپنے ہی قائد نواز شریف کو مرحب سے تشبیہ دیدی

اسلام آباد: مسلم لیگ نون کے رہنما و وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے اپنے ہی قائد نواز شریف کو مرحب سے تشبیہ دیکر سب کو حیران کردیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عابد شیر علی نے لاجواب شعر لکھ کر ناصرف سب کو حیرا کر دیا بلکہ اپنے اوپر ناتھمنے والی تنقید کا باب بھی کھول دیا۔ لیگی رہنما نے ٹوئٹر پر اپنے قائد کی تصویر شئیر کی اور ساتھ میں یہ شعر لکھا کہ
پہلے للکار رہے تھے کہ کہاں ہے مرحب
جب وہ میدان میں آیا تو برُا مان گئے
اس ٹوئٹ کے سامنے آنے کے ساتھ ہی مخالفین نے عابد شیر علی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، ایک شخص نے لکھا کہ شرم نہیں آتی ایک مسلمان کو کافر بنا رہے ہو، ایک نے لکھا کہ وہ نواز شریف کو اس کے اعمال کی وجہ سے کافر سے ملا رہا ہے، ساتھ میں ہننے والا سائن بھی لگا دیا۔ ریحان اختر نے لکھا کہ نواز شریف کو مرحب سے تشبیہ دینے پر آپکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close