اسلام آباد

اسلام آباد خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد: جے آئی ٹی دھماکے کی مکمل تحقیقات کرکے رپورٹ مرتب کرے گی۔

سیکٹر آئی ٹین دھماکے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کا مراسلہ جاری کردیا گیا۔

پولیس حکام نے آئی ٹین فور میں خودکش دھماکے کی تفتیش کے لیے 8 رکنی جے آئی ٹی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔

ڈی آئی جی نے چیف کمشنر اسلام آباد سے جے آئی ٹی بنانے کی سفارش کر دی۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایس ایس پی سی ٹی ڈی کریں گے۔
جے آئی ٹی میں 3 ڈی ایس پی ارکان شامل ہوں گے۔ ایس پی انڈسٹریل ایریا، ایس ڈی پی او سبزی منڈی، تفتیشی آفیسر کے علاوہ حساس اداروں کے دو افسران بھی جے آئی ٹی کا حصہ ہونگے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close