اسلام آباد

سپریم کورٹ نے نیب کو والیم 10 تک رسائی دینے سے انکار کردیا

اسلام آباد قومی احتساب بیورو (نیب) نے پانامہ جے آئی ٹی رپورٹ کے مزید تین سیٹ کے حصول کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست جمع کرادی ہے جس میں نیب کی جانب سے جے آئی ٹی رپورٹ کا والیم ٹین بھی فرا ہم کر نے کی استدعا کی گئی ہے، نیب کی جانب سے دائر درخواست میں مو قف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے چار ریفرنس دائر کرنے ہیں اور ان چاروں ریفرنسسز کے ساتھ رپورٹ کی کاپی لف ہونا ضروری ہے اس لئے اس رپورٹ کے مزید تین سیٹ فرا ہم کئے جائیں جبکہ ان کے ساتھ ساتھ رپورٹ کا والیم دس بھی دیا جائے، نیب اس سے قبل جے آئی ٹی رپورٹ کا ایک سیٹ وصول کر چکا ہے.
قبل ازیں نیب کی درخواست پر سپریم کورٹ کی جانب سے جے آئی ٹی رپوٹ کے نو والیم نیب کو دیئے گئے تھے جبکہ والیم دس کو رجسٹرار آفس کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے دینے سے انکار کردیا گیا تھا، نیب کا مو قف ہے کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی مکمل رپورٹ پر ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کی ہے، رجسٹرار آفس کی جانب سے نو والیومز کی ایک ایک کاپی ہی موصول ہوئی ہے جبکہ چار ریفرنسز کے لیے تحقیقاتی رپورٹ کی الگ الگ مصدقہ نقل درکارہے۔ ذرائع کے مطابق عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ کے مزید تین والیم سیٹ نیب کو فراہم کردیئے ہیں جبکہ والیم ٹین دینے کی نیب کی استدعا مسترد کردی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close