اسلام آباد

تحریک انصاف کے 43 ارکان واپس پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے

اسلام آباد: پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو ہٹا کر قومی اسمبلی  اپوزیشن چیمبر بھی تحریک انصاف کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پی ٹی آئی کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل ہونے کے بعد انہیں پارٹی کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کی گئیں، جس پر تحریک انصاف کے ارکان اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں پہنچنا شروع ہو گئے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی آمد پر اسپیکر اور حکومتی ماہرین کا بھی اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی ارکان کی اپنے اپنے علاقوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد شروع ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے 43 ارکان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کے چیمبر میں یکجا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

پی ٹی آئی ایوان میں آنے کی حکمت عملی اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں طے کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو ہٹا کر قومی اسمبلی اپوزیشن چیمبر بھی تحریک انصاف کو دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے 43 ارکان سے م تعلق پیش رفت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی آج آئینی و قانونی ماہرین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ اسپیکر آفس میں آج اہم اجلاس ہوگا، جس میں تحریک انصاف نے ان ارکان کو پارلیمنٹ میں آنے یا روکنے بارے جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل ہونے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close