اسلام آباد

حکومت نے رمضان پیکچ کے لئے تیاریاں شروع کردیں

رمضان کی آمد آمد ہے عوام کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے حکومت نے تیاریوں کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے وزارت صنعت وپیداوار کو خصوصی رمضان پیکچ تیار کرنے کی ہدایات جاری کردیں وزیر خرانہ کے مطابق رمضان پیکچ کی تفصیلات دس روز میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کو پیش کی جائیں گی ۔

ماضی کی طرح اس سال بھی رمضان پیکچ یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے دیا جائے گا۔ پیکچ کے تحت روزہ داروں کو اشیاء خوردونوش مارکیٹ کے نسبت سستی دستیاب ہوں گی اور ساتھ ہی ساتھ اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عوام کو رمضان کے مقدس مہینے میں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے.

رواں مالی سال تین ارب روپے تک کا رمضان پیکچ دیئے جانے کا امکان ہے، حکومت کی جانب سے اشیا کی فراہمی کو وافر مقدار میں یقینی بنایا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال بھی حکومت کی جانب سے دو ارب روپے کے رمضان پیکچ کا اعلان کیاگیا تھا جس کے تحت شہریوں کو سستی اشیاء خردونوش کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close