اسلام آباد

اگر بیرونی سازش تھی تو موقف سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں؟

اب کبھی سیاسی مخالفین تو کبھی اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں

اسلام آباد : پیپلز پارٹی سینیٹر کا کہنا ہے کہ عمران خان کو بیرونی سازش کے بیانیے پر معافی مانگنی چاہیئے۔

وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے سماجی میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ نوجوانوں کو اخلاقیات کا درس دینے والے عمران خان روز ٹی وی پر آکر دوسروں پر الزامات کی بوچھاڑ کر دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئی نسل کیلئے سب کو سیاسی ضابطہ اخلاق بنانے اور اس پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔ الزام تراشی اور گالم گلوچ سے ملک پہلے ہی بدترین تقسیم کا شکار ہو چکا ہے۔ امریکی لابنگ فرم سے معاہدہ کے بعد اب عمران خان "بیرونی سازش” سے مکمل یو ٹرن لے چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اب کبھی سیاسی مخالفین تو کبھی اسٹیبلشمنٹ پر الزام لگا رہے ہیں۔ اگر بیرونی سازش تھی تو موقف سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں؟ پی ٹی آئی کے کارکنان کو عمران خان سے اس مؤقف میں تبدیلی پر سوال کرنا چاہیئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ دراصل بیرونی سازش کے بیانیے کے پیچھے ملکی مفادات کے خلاف ایک سازش تھی۔ آڈیو لیکس کے بعد وہ سازش اور "سائفر پر کھیلنے” کی منصوبہ بندی ناکام ہو گئی۔ متعقلہ رہنے کیلئے اب الزام تراشی کر رہے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ نیا بیانیہ بنانے کے بجائے عمران خان کو جھوٹے بیرونی سازش کے بیانیے پر معافی مانگنی چاہیئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close