اسلام آباد

الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے : شیری رحمان

اسلام آباد : اب جو صورتحال ہے اس میں عدم اعتماد ہو گا، کوئی نہیں چاہتا اعلیٰ عدالتوں کو متنازع کیا جائے۔

شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ الیکشن سے کوئی نہیں بھاگ رہا، ہمیں کوئی بھی آئین کا درس نہ دے، ہر کسی کو قانون کے مطابق اپنا مقدمہ پیش کرنے کا حق ہے۔

انہوں نے اپنے ایک بیان میں سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخوا کے انتخابات کے التوا کیس سے متعلق جاری سماعت پر ردّ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں الگ الگ الیکشن ہونے سےبحرانی کیفیت بنتی ہے، جو بھی فیصلہ ہو اس سے عدلیہ کی ساکھ برقرار رہنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اب صورتحال متنازع ہوتی جا رہی ہے، اب جو صورتحال ہے اس میں عدم اعتماد ہوگا۔شیری رحمان نے کہا کہ کوئی نہیں چاہتا کہ اعلی عدالتوں کو متنازع کیا جائے، ایک ہی پارٹی کو فریق بنایا گیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جج کے فیصلے پرمل بیٹھ کر سوچیں گےکیا کرنا ہے، ایک فرد واحد کا حکم یہاں راج نہیں کر سکتا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close