Featuredاسلام آباد

کورونا ویکسینیشن : پاکستان میں کل سے 19سال سے زائد عمر والوں کی رجسٹریشن کا آغاز

اسلام آباد : حکومتِ پاکستان نے کل سے 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے کورونا ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

 

 

 

تفصیلات کے مطابق نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ این سی اوسی نے 19 سال سے زائدعمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کھولنےکافیصلہ کیا ہے ، رجسٹریشن کافیصلہ این سی اوسی اجلاس میں کیاگیا، 19سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے رجسٹریشن کل سے شروع ہوگی ، اب رجسٹریشن پوری قوم کیلئےہوگی جنہیں ماہرین صحت نے ویکسین کیلئے منظور کرلیا ہے۔

 

 

گذشتہ روز اسد عمر نے بتایا تھا کہ پہلی دفعہ ایک دن میں ڈھائی لاکھ سےزائدافرادکی ویکسینیشن کی گئی، اس دوران 2لاکھ 67 ہزار 953 لوگوں کو ویکسین لگائی گئی۔

 

اسد عمر نے کہا تھا رجسٹرڈلوگوں سےدرخواست ہے جلدویکسینیشن کیلئےسینٹرجائیں، جن کودوسری ویکسین لگنی ہے وہ ضرور بر وقت ویکسینیشن کے لئے جائیں۔

 

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close