اسلام آباد

وزیراعظم سے چیئرمین نیب کی تقرری کیلئے مشاورت کی ہے، خورشید شاہ

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے مشاورت کی ہے اور انہیں امید ہے کہ جلد کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے ملاقات کی جس میں چیئرمین نیب کی تقرری کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نیب کی تقرری کے لیے ابتدائی طور وزیراعظم سے مشاورت کی ہے جب کہ کل شام دوبارہ ملاقات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کے علاوہ تمام اپوزیشن جماعتوں سے بھی مشاورت کرلی ہے، امید ہے چیرمین نیب کے تقرری کے حوالے سے جلد کسی نام پر اتفاق ہوجائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close