اسلام آباد

یہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی کوئی فلم، آصف کرمانی

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز کو 9 اور 10 کو بلایا گیا تھا پھر رات کو اچانک حسن کو طلب کرلیا گیا۔ یہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی کوئی فلم۔ جوڈیشل اکیڈمی اسلام آباد کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی آصف کرمانی نے کہا کہ اس عمارت کا انتظام جے آئی ٹی کے ہاتھ میں ہے، ہمیں اندر جانے کی اجازت نہیں اور جو اندر جاتے ہیں ان کا ہم سے رابطہ نہیں ہوتا، حسن اور حسین نواز کو 9 اور 10 کو بلایاگیاتھا پھر رات کو اچانک حسن کو طلب کرلیا گیا۔ یہ جے آئی ٹی ہے یا جیمز بانڈ کی کوئی فلم۔
حسین نواز کی پیشی کے موقع پر ایمبولینس بلائی گئی لیکن وجہ نہیں بتائی گئی، اس سے حسین نواز کے خاندان اور ان کے چاہنے والوں کو شدید تشویش رہی۔ سب جاننا چاہتے ہیں ایمبولینس کس مقصد کیلئے بلائی گئی۔ حسین نواز کی تصویر ویٹنگ ایریا کی نہیں بلکہ تفتیشی کمرے کی ہے۔ اداروں میں تصادم کی خواہش صرف رات کو ٹی وی تھیٹر لگانے والوں کی ہو سکتی ہے، ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں اور تصادم کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ امید ہے کہ عدالت عظمیٰ جے آئی ٹی سے انصاف کے تقاضے پورے کرائے گی۔
اس موقع پر اس موقع پر وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہمارا مقصد جے آئی ٹی کو متنازع بنانا نہیں بلکہ اپنے تحفظات کا اظہار کرنا ہے لیکن سیاسی مخالفین پروپیگنڈہ کر رہے ہیں کہ ہم جے آئی ٹی پر بلاوجہ اعتراض کر رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) پر ایسے الزامات لگا کر منفی پروپیگنڈ ہ کیا جا رہا ہے۔ امید ہے ہمارے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close