اسلام آباد

سرائیکی صوبے کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: مظفرگڑھ سے ممبر قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے سرائیکی صوبے کے قیام کے حوالے سے قومی اسمبلی میں بل پیش کر دیا، جمشید دستی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے فیصلے کی روشنی میں پنجاب کی تقسیم وفاق کی ذمہ داری ہے، صوبائی اسمبلی کی سفارشات کی روشنی میں ضروری ترامیم کی جائیں، بل میں لکھا گیا ہے کہ پچھلی پنجاب اسمبلی نے دوتہائی اکثریت سے قرارداد منظور کی تھی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ پنجاب کو انتظامی بنیادوں پر تقسیم کر کے ایک نیا سرائیکی صوبہ بنایا جائے، پنجاب اسمبلی سے اس قرارداد کے پاس ہونے کے بعد یہ ذمہ داری وفاقی حکومت کی تھی کہ آئین پاکستان میں ترمیم کر کے سرائیکی خطے پر مشتمل ایک نیا صوبہ بنایا جائے، لہذا یہ بل عوامی اُمنگوں کے عین مطابق اور متعلقہ صوبائی اسمبلی کی قرارداد کے پیش نظر نئے صوبے کے قیام کے لیے راہ ہموار کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close