اسلام آباد

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ

ون ویلنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافہ، کم از کم جرمانہ 500 روپے ہوگا

وزارت داخلہ نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کم از کم جرمانہ 500 روپے ہوگا، تیز رفتاری پر موٹر سائیکل سوار کو 1000 روپے جرمانہ ہوگا، گاڑی کو 1500روپے، پی ایس وی وہیکل کو 2000روپے جرمانہ ہوگا۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ایچ ڈی وی وہیکل کو 2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، کالے شیشوں کے استعمال پر 1500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر ذمے دارانہ ڈرائیونگ پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق کم عمر ڈرائیور پر 2500 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، غیر قانونی پارکنگ پر 1000 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا، ون ویلنگ پر 5000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بغیر لائسنس موٹر سائیکل چلانے پر 1000روپے جرمانہ ہوگا، بغیر لائسنس گاڑی چلانے پر 2000روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close