Featuredاسلام آباد

پٹرولیم مصنوعات حکومتی کمائی کا ذریعہ ہیں، چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ ۔۔۔

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات حکومت کی کمائی کا ذریعہ ہیں۔چیف جسٹس کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کی۔ اٹارنی جنرل، ایم ڈی پی ایس او اور چیئرپرسن اوگرا عدالت میں پیش ہوئے۔
چیف جسٹس نے اٹارنی جنرل سے استفسار کیا کہ قیمتوں میں اضافے اور کمی کا فارمولا کیا ہے؟، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں حکومت کے پیسہ کمانے کے لیے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے پوچھا کہ خام تیل کی درآمد اور ریفائنری تک پہنچنے تک کیا قیمتیں ہیں؟۔اٹارنی جنرل نے بتایا کہ خام تیل 5 ریفائنریاں درآمد کرتی ہیں، این آر این اور پاکستان ریفائنری کراچی میں ہیں، بائیکو حب بلوچستان میں، پارکو مظفرگڑھ اور اٹک ریفائنری راولپنڈی میں ہے، تین ریفائنریوں کی 15 فیصد مقامی پیداوار ہے اور 85 فیصد درآمد کرتی ہیں۔ ایم ڈی پی ایس او نے بتایا کہ 22 کمپنیاں ہیں جو پٹرول درآمد کرتی ہیں، سعودی عرب سے پہلے ادھار تیل ملتا تھا اب نہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ مڈل مین دونوں اطراف سے منافع اور کمیشن لیتا ہے، اسے رکھا ہی اس لیے جاتا ہے تاکہ مارجن رکھیں، ہمیں باہر سے سستا پٹرول اور خام تیل چاہیے۔ چیف جسٹس نے ایم ڈی پی ایس او سے پوچھا کہ آپ کا آئل سیکٹر میں کتنا تجربہ ہے؟، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ توانائی شعبے میں 3سال کا تجربہ ہے، نجی کمپنی اینگرو میں کام کیا ہے، 37 لاکھ روپے تنخواہ کا پیکج ہے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کیا بکواس ہے اتنی بھاری تنخواہ پر بندے بھرتی کیے جاتے ہیں، کیا بیوروکریسی ختم ہو گئی تھی جو نجی شعبے سے بندہ لینا پڑا؟، سب کچھ ملا کر آپ کا پیکج 45 لاکھ تو ہوگا اور تنخواہ 22 گریڈ کے افسر سے کئی گنا زیادہ ہے، آپ ہمیں بنیادی چیزوں پر مطمئن نہیں کر سکے آپ اسی کمپنی میں واپس چلے جائیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close