اسلام آباد

نواز شریف اہلیہ کی عیادت کیلئے لندن پہنچ گئے

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف لندن پہنچ گئے ہیں جہاں وہ کینسر کے علاج کی غرض سے موجود اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کریں گے۔ پاکستان ویوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اہلیہ کلثوم نواز کی عیادت کے لیے پی کے 757 سے ایک بار پھر لندن روانہ ہوئے، تاہم ایک مسافرکی طبیعت خراب ہونے کے باعث نواز شریف کا طیارہ اڑان بھرنے سے پہلے ہی رن وے پر واپس آ گیا۔ مسافر کی طبیعت سنبھلتے ہی نواز شریف کے طیارے نے لندن کے لئے اڑان بھری اور اب نواز شریف لندن پہنچ چکے ہیں۔
نوازشریف کے ہمراہ ان کے سیکرٹری محمد حنیف خان بھی طارے میں سوار ہیں۔ سابق وزیراعظم کے ٹکٹ پر وطن واپسی کی تاریخ 4 جنوری 2018 درج ہے۔ اس سے قبل بھی نوازشریف لندن میں اہلیہ کی عیادت کے لیے موجود تھے جو 25 ستمبر کو واپس وطن واپس پہنچے تھے۔ واضح رہے سابق وزیراعظم نوازشریف کے خلاف سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں دائر کیے گئے 3 نیب ریفرنسزعدالت میں زیرسماعت ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close