اسلام آباد

 تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں

سب کے ماضی کا علم ہے مگر اب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے گنجائش کےساتھ آگے بڑھنا ہوگا

اسلام آباد: وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں

مولانا فضل الرحمان نے سیاسی ماحول اور جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی جماعتوں کو تجویز دیدی۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ  وقت آگیا ہے سیاستدان اور سیاسی جماعتیں بالغ نظری کا مظاہرہ کریں، تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کیلئے گنجائش پیدا کریں، سیاسی گنجائش لازمی ہے، اختلاف رائے کے باوجود سیاسی گنجائش پیدا کرنی چاہیئے۔

مولانا کا کہنا تھا کہ سیاسی منشور، سیاسی موقف دینا سب کا حق مگر اولین ترجیحی پارلیمنٹ کی بالادستی ہے، سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے لئے گنجائش پیدا نہیں کریں گی تو نقصان سب کا ہوگا۔
انہوں نے زور دیا کہ آصف علی زرداری اور بھٹو خاندان کیساتھ سیاسی اختلاف کے باوجود پرانے تعلقات ہیں، ہم ایک دوسرے کی خوشی و غمی میں شرکت کرتے ہیں، سیاسی انتشار اور خلفشار سے نہ جمہوریت مضبوط ہوگی نہ ملکی مسائل حل ہونگے، سیاسی جماعتوں کی آپس میں گنجائش کا فائدہ کسی ایک جماعت کو نہیں تمام سیاسی جماعتوں کو ہوگا۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سیاستدان کسی سے بھی اختلاف رائے یا الگ موقف رکھ سکتا ہے مگر اسے سیاسی انتشار کا شکار نہیں ہونا چاہیے، جمہوریت کی مضبوطی ضد اور ہٹ دھرمی میں نہیں بلکہ جمہوری رویوں کی مضبوطی میں ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس وقت پاکستان اور امت مسلمہ دونوں کئی مشکلات کا شکار ہیں، پاکستان کے مسائل کا حل کسی ایک شخص یا جماعت کے پاس نہیں، معاشی ترقی و استحکام سیاسی و داخلی استحکام کیساتھ جڑا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ افسوس خود سیاستدانوں کے سبب ماضی اور حال میں جمہوریت کیلئے مشکلات آئیں، اب سنبھلنا ہوگا، سب کے ماضی کا علم ہے مگر اب جمہوریت کی مضبوطی کیلئے سیاسی گنجائش کے فارمولے کیساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close