اسلام آباد

پی آئی اے امریکہ کیلئے فلائٹ آپریشن بند کرنے جارہی ہے

کراچی: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مالی بحران کے باعث امریکا کے لئے فلائٹ آپریشنز پر نظرثانی کا فیصلہ کیا ہے جب کہ پی آئی اے ریزرویشن سسٹم میں 31 اکتوبرکے بعد امریکا کے لیے بکنگ نہیں کی جارہی۔ ترجمان پی آئی اے مشہود تاجور کا کہنا ہے کہ امریکا کے لیےفلائٹس کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کررہے ہیں جب کہ مسافروں کی کمی اور مالی نقصان سے بچنے کے لیے امریکا کے لیے بعض مشترکہ فلائٹس کا انتظام کررہے ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ پاکستان ایئرلائن 1961 سے امریکا کے 4 شہروں کے لیے ایک ہفتے میں 5 پروازیں بلا تعطل جاری رکھے ہوئےتھی جس کو اب مالی بحران کی وجہ سے کم کرکے ایک ہفتے میں 2 کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب پی آئی اے حکام نومبر کے بعد امریکا کے لیے فلائٹ آپریشن کو بند کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close