اسلام آباد

قبائیلیوں کا دھرنا، وفاقی حکومت نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے قبائلی علاقوں کے صوبہ خیبر پختونخوامیں انضمام کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے اس پر فوری عمل درآمد کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والی سیاسی جماعتوں نے اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا، مظاہرین نے فاٹا کے قبائلی علاقوں میں انضمام اور ایف سی آر قانون کے خاتمے کا مطالبہ کیا تھا، اس مظاہرے کے دوران فاٹا سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی جبکہ مظاہرین کے وفد نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کئے، وفاقی حکومت اور فاٹا مظاہرین کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں ۔ حکومت نے قبائلی علاقوں کے خیبر پختونخوا میں انضمام کا مطالبہ تسلیم کر لیا ہے اور اس حوالے سے کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔ کمیٹی کو فوری طور پر اصلاحات کے حوالے سے تجاویز اور عملدرآمد پر رپورٹ وزیر اعظم کو جمع کرانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close