اسلام آباد

بطور ممبر پارلیمنٹ جمعہ کی چھٹی بحال کرانے کی کوشش کروں گا: عامر لیاقت حسین

اسلام آباد :تحریک انصاف کے منتخب رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وہ بطور ممبر پارلیمنٹ جمعہ کی چھٹی بحال کرانے کی کوشش کریں گے۔

قومی اسمبلی آمد کے موقع پر سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ دوبارہ قومی اسمبلی پہنچنے پر اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں، یہ سب نبی کریم ﷺ کے کرم کی مہربانی ہے۔ ’ بطور رکن قومی اسمبلی میرا پہلا مطمع نظر یہ ہوگا کہ اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ کو دوں،ڈنمارک میں گستاخانہ خاکوں کے حوالے سے پہلی قرار داد پیش کروں گا‘۔

عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وہ اتوار کی چھٹی ختم کراکے جمعہ کی چھٹی کی بحالی کی کوشش کریں گے، قومی اسمبلی میں بہت سے کام کرنے ہیں سب مل کر کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close