اسلام آباد

حکمران سازش کا الزام لگا کر ریاستی اداروں کو متنازع بنا رہے ہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے ترجمان بیرسٹر فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ (ن) لیگ والے سازش سازش کا راگ الاپ کر اداروں کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی جانب سے سازش سازش کا راگ الانپا جارہا ہے اور یہ سن سن کر ہمارے کان تھک گئے ہیں، سازش کے نام پر ریاستی اداروں کو تنفقید کا نشانہ اور متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے، بتایا جائے کہ یہ سازش کس نے اور کیوں کی، یہ کیسی سازش تھی جس میں پہلے بچوں کےاکاؤنٹس بھر گئے اور پھرعالمی تنظیم نے اس راز کا پردہ فاش کیا۔
فوادچوہدری کا کہنا تھا کہ سازش سازش کر کے پاکستانی اداروں کو بد نام کر رہے ہیں جب کہ اس وقت تو ملک کے 3 سابق وزرائے اعظم کو نیب کے مقدمات کا سامنا ہے، نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا پہلے مؤقف تھا کہ لندن میں تو کیا پاکستان میں بھی جائیداد نہیں پھر وہ اتنا روئی کہ لوگ بھی پریشان ہو گئے کہ یہ کیا ہوگیا، مریم نواز نے کہا کہ ان کے بھائیوں پر پاکستان کے قواتین لاگو نہیں ہوتے،  پاکستان کے پیسے چوری کیے گئے اور پاکستانی قوانین لاگو نہیں ہوتے، آپ فکر نہ کریں آپ کو پاکستان واپس بھی آنا پڑے  گا قوانین بھی لاگو ہوں گے اور جیل بھی جانا پڑے گا۔
ترجمان پی ٹی آئی نے کہا کہ شریف خاندان والے عدالت میں ایسے آتے ہیں جیسے پکنک پر آئے ہیں اور پھر کہتے ہیں کہ مسئلہ پاناما کا نہیں اقامہ کا ہے اور یہ نہیں بتاتے کہ اقامہ ایف ای زیڈ کمپنی کا ہے، اب ہمارا مطالبہ کر ہیں کہ والیم ٹین بھی کھولا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close