اسلام آباد

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔

اسلام آباد: پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ سعودی سلامتی کو خطرہ ہوا تو بھرپور جواب دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیاسی اور عسکری قیادت نے سعودی عرب کو یقین دہانہ کرائی ہے کہ پاکستان سعودی سلامتی کیخلاف کسی بھی خطرے کو کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کرسکتا۔

سعودی وزیر دفاع نے وزیر اعظم سے ملاقات میں پاک سعودی تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کےامور پرتبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، ایران، سعودی عرب کشیدگی دور کرنے کیلئے اسلامی ممالک کو کردار ادا کرنا چاہیے۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف نےجی ایچ کیو میں سعودی وزیر دفاع محمد بن سلمان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ پاکستان سعودی عرب اور خلیج تعاون کونسل کے دیگر ممالک کی سکیورٹی کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔

آرمی چیف نے کہا کہ سعودی عرب کیساتھ دفاعی تعلقات کو انتہائی اہم سمجھتے ہیں۔

سعودی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئےنہایت اہمیت کا حامل ہے، پاکستان نےمشکل وقت میں ہمیشہ ساتھ دیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close