اسلام آباد

شیخ رشید کا چیف جسٹس سے جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے چیف جسٹس آف پاکستان سے ملک میں جوڈیشل مارشل لاء لگانے کا مطالبہ کردیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ چیف جسٹس کی اصل ذمہ داری نگران وزیراعظم کی تقرری ہے، ساری قوم عدلیہ کی جانب دیکھ رہی ہے، بے شک چیف جسٹس اس ملک میں 90 روز کے لئے جوڈیشل مارشل لاء لگا دیں اور یہ مارشل لاء صرف الیکشن کے لیے ہونا چاہیے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ نگران وزیراعظم کے لئے صرف خورشید شاہ نہیں، عمران خان سمیت تمام اپوزیشن پارٹیوں سے مشاورت ہونی چاہیے جب کہ عمران خان کی اشیرباد جسے حاصل نہیں ہوگی وہ بطور نگران وزیر اعظم قبول نہیں ہوگاشیخ رشید احمد نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے حالیہ دورہ امریکا کو مشکوک قرار دیتے ہوئے کہا وزیر اعظم سے قوم پوچھتی ہے امریکی شخصیات سے بغیر کسی سیکرٹری خارجہ کے کیسے ملے، ساری قوم پوچھنے کا حق رکھتی ہے کہ وزیر اعظم ملٹری سیکرٹری سمیت کسی بھی اسٹاف کے بغیر کیا کرنے گئے تھے۔ انہوں نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے منی لانڈرنگ کی ہے اور نہ مجھ پر پاناما کا کیس ہے، 1974 سے ٹیکس دہندہ ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close