اسلام آباد

احسن اقبال نے اسحاق ڈار سے استعفیٰ نہ لینے کی وجہ بتا کرسب کر حیران کردیا

اسلام آباد: حکمران جماعت کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے استعفیٰ نہ لینے کا فیصلہ، وزیر داخلہ احسن اقبال کہتے ہیں کہ جس شخص نے ملک کی معیشت کو مستحکم کیا اسے مجرم بنا دیا گیا۔ احسن اقبال نےوارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے باوجود عمران خان کو گرفتار کرنے سے معذرت کرلی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر داخلہ احسن اقبال نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے صاف صاف معذرت کی اور کہا کہ عمران خان اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے چاہتے ہیں کہ انہیں گرفتار کرلیا جائے لیکن حکومت ایسا کچھ نہیں کرے گی۔ احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے چھبیس اکتوبر کو خود ہی الیکشن کمیشن میں پیش ہونے جارہے ہیں۔

احتساب عدالت کے باہر رینجر واقعے کی انکوائری رپورٹ سے متعلق کیے گئے سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ رینجرز نے احتساب عدالت کے باہر واقعہ پر انکوائری کیلئے کچھ وقت مانگا ہے، رینجرز نے کہا ہے کہ جوں ہی انکوائری مکمل ہوگی رپورٹ پیش کردی جائے گی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نااہل سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی سے متعلق سوال گول کر گئے۔ اسحٰق ڈار کر کے استعفے متعلق احسن اقبال کا کہنا تھا کہاسحاق ڈار استعفیٰ نہیں دیں گے، پالیسیوں کے تسلسل کیلئے اسحاق ڈار کا اپنی وزارت پر برجمان رہنا ضروری ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ افسوس ہے کہ جس شخص نے اس ملک کی معیشت کو مستحکم کیا اسے مجرم بنا دیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close