اسلام آباد

مجھ پہ لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں، نواز شریف

اسلام آباد:  سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کوئی جرم نہیں کیا مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ احتساب عدالت کی جانب سے نیب ریفرنسز میں فرد جرم عائد کیے جانے پر نواز شریف نے اپنے نمائندے کے ذریعے جاری بیان میں کہا ہے کہ شفاف ٹرائل میرا حق ہے لیکن ہمیں فیئر ٹرائل کے بنیادی حق سے محروم کیا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ عدالت عجلت سے کام لے رہی ہے اور جلد بازی میں ریفرنسز کو نمٹایا جا رہا ہے۔ چھ ماہ میں تین ریفرنس نمٹانے کی ہدایت کی گئی اور مانیٹرنگ جج خاص طور پر اس کیس میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میرے بنیادی حقوق کی حفاظت کرتا ہے ہم نے کوئی جرم نہیں کیا ہم پر عائد کیے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ لندن فلیٹس میں احتساب عدالت نے نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد کی ہے۔ نواز شریف کی بیرون ملک موجودگی پر ان کے نمائندے ظافر خان کو عدالت کی جانب سے چارج شیٹ پڑھ کرسنائی گئی جب کہ نیب قانون کی شق17 سی کےتحت ملزم کی غیر حاضری کے باوجود فرد جرم عائد ہو سکتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close