Featuredاسلام آباد

سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس آج ہوں گے

ایران کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی اور اس پر پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی کے بعد سیکیورٹی صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی اور وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس آج ہو رہے ہیں۔

نگران وزیراعظم کی زیرصدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس ساڑھے4 بجے ہوگا، اجلاس میں آرمی چیف، وفاقی وزرا اور اعلیٰ سول و عسکری حکام شرکت کریں گے، قومی سلامتی سے متعلق اداروں کی جانب سے کمیٹی کوپاک ایران کشیدگی پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ قومی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

دوسری جانب وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی ساڑھے5 بجے ہوگا، بارڈر مینجمنٹ کے امور پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں پاک ایران کشیدگی کی وجوہات پر غور کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ ایران کی جانب سے بلوچستان میں حملے کے نتیجے میں دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی کے بعد پاکستان نے ایران کے سفیر کو ملک بدر کرنے اور اپنا سفیر واپس بلانے کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد ایران میں پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو وطن واپس پہنچ گئے تھے۔

پاکستان نے گزشتہ روز ایرانی میزائل حملے کے جواب میں ایران کے صوبے سیستان میں دہشتگردوں کی مخصوص پناہ گاہوں کو نشانہ بنایا، پاکستان کی کارروائیوں میں متعدد دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دہشت گرد ایران کے حکومتی عمل داری سے محروم علاقوں میں مقیم تھے، انٹیلی جنس معلومات پر کیے جانے والے اس آپریشن کا نام مرگ بر،سرمچار رکھا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close