اسلام آباد

نیب میں اب صرف کام،کام اور کام ہوگا: جسٹس (ر) جاویداقبال

اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا ہے کہ میگاکرپشن کے مقدمات اب الماریوں اورفائلوں میں بندنہیں پڑے ر ہیں گے، اب نیب میں صرف کام،کام اور کام ہوگا۔ اٹلی کے شہر بلونیا میں آفتاب کرنسی ایکسچینج کی سالانہ تقریب کا انعقاد
اسلام آباد میں چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹرزمیں اجلاس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ نیب کسی سے سیاسی اور ذاتی انتقام کے لیے نہیں بنا،میری اولین ترجیح بدعنوانی کے خاتمے کےلیے زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔چیرمین نیب نے مزید کہا کہ مجھ سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں ہوگا،قانون کے د ائر ے میں رہتے ہوئے بلاتفریق بدعنوانی کے خاتمے کے ا قدامات کرینگے۔جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا تھا کہ میگاکرپشن مقدمات پرکارروائی کی رپورٹ 3 ماہ کے ا ندرطلب کرلی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close