اسلام آباد

اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے سرخرو کیا، عائشہ گلالئی

اسلام ااباد: الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں کہ اس نے مجھے سرخرو کیا، اگر میرے خلاف بھی فیصلہ آتا تو جج صاحبان اور آئینی ادارے کو دھمکیاں نہ دیتی۔ عائشہ گلالئی نے کہا کہ لوگ کہتے ہیں نیازی صاحب کو ووٹ دیئے لیکن انہوں نے ہماری بہن بیٹیوں کا احترام نہیں کیا۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ ملک کو دہشت گردی کا سامنا ہے اور معیشت نیچے جارہی ہے جبکہ عمران خان حکومت کو کام کرنے نہیں دے رہے، پھر کہتے ہیں معیشت نیچے جارہی ہے۔ عائشہ گلالئی نے الزام عائد کیا کہ 2014ء کے دھرنے میں 47 کروڑ روپے کی منشیات نوجوانوں کو سپلائی کی گئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 4 میں کرپشن کا پیسا انتخابی مہم میں استعمال کیا جا رہا ہے، عمران خان بتائیں کہ وہ کرپٹ لوگوں کو لے کر کرپشن کا خاتمہ کس طرح کریں گے؟

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close