اسلام آباد

بیلٹ پیپرز کی بار بار چھپائی سے الیکشن کمیشن کو کاغذ کی قلت کا خدشہ

عام انتخابات کے انعقاد کےلیے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کو نئی پریشانی کا سامنا کرنا پڑگیا۔ بیلٹ پیپرز کی بار بار چھپائی سے الیکشن کمیشن کو خصوصی کاغذ کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق کئی حلقوں میں عدالتی حکم پربیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپے گئے، انتخابات میں 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے2100 ٹن کاغذ منگوایا گیا مگر عدالتی حکم پر5 حلقوں میں بیلٹ پیپرکی دوبارہ چھپائی پر30 ٹن کاغذ استعمال ہوا۔

ذرائع کے مطابق اب کسی حلقے کے بیلٹ پیپرز دوبارہ چھاپنے پڑے تو تاخیر کا امکان ہے، سیکیورٹی پرنٹنگ کارپوریشن سے کاغذ کی دوبارہ تیاری میں 15سے20 روزلگ سکتے ہیں، بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 60 فیصد مکمل ہو گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close