اسلام آباد

ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں : شازیہ مری

اسلام آباد: قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ہمارے وزیراعظم کے امیدوار بلاول بھٹو زرداری ہیں۔

ا شازیہ مری نے کہا کہ دیکھتے ہیں آگے مشاورت میں کیا ہوتا ہے، آگے کا لائحہ عمل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) میں طے ہوگا۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی صورتحال اور مستقبل میں سیاسی تعاون پر تفصیلی بات چیت کی گئی، قائدین نے ملک کو سیاسی استحکام سے ہم کنار کرنے کیلئے سیاسی تعاون پر اتفاق کیا۔

مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں جماعتوں کے قائدین نے اصولی اتفاق کیا کہ سیاسی عدم استحکام سے ملک کو بچائیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی دوسری ملاقات ہوئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close